ابنا: موصولہ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل ميں غير ملکي فوجيوں کے ايک کارواں پر خودکش حملہ کيا گيا جس ميں چودہ فوجي ہلاک اور متعدد ديگر زخمي ہو گئے-
کابل کے پوليس ترجمان نے بتايا ہے کہ يہ حملہ دارالامان روڈ پر کيا گيا-
ادھر صوبہ کنٹر ميں ايک خاتون خودکش حملہ آور نے مشرقي شہر اسد آباد ميں افغانستان کي خفيہ ايجنسيي کي عمارت کے سامنے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا ليا- کنڑ کے گورنر کے ترجمان واصف اللہ واصفي نے بتايا ہے کہ اس خودکش حملے ميں دو گارڈ زخمي ہو گئے........
/169